جمعہ, نومبر 09, 2007

گھڑی (Watch)

گھڑی

گھڑی ہماری وقت بتائے

یاد دلائے کام کا کرنا

ٹک ٹک ٹک ٹک کیا کہتی ہے ؟

کہتی ہے تم کہیں پہ ٹک کے

کام کو کر لو پورا

ورنہ یہ جو وقت ملا ہے

پنچھی جیسا اڑ جائے گا

رہ جائے گا کام ادھورا

نئی نویلی گھڑیاں تو اب

ٹک ٹک بھی نہ بولیں

کچھ نہ کہہ کر بھی کہتی ہیں

ٹک ٹک کا اب وقت کہاں ہے ؟

بک بک میں کم وقت گنوائو

کام زیادہ کرتے جائو!

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں