Monday, January 19, 2009

humorous urdu poems


ہزل 
محمّد اسدا اللہ 

جو تے کھاتے ہیں مسکراتے ہیں 
دیکھ ہم کس طرح نبھاتے ہیں

کل لگا آ ئے باس کو مکّھن 
چونا دشمن کو اب لگاتے ہیں 


ڈفلی اس کی ہے راگ اپنا ہے 
دیکھئے کی انعام پا تے ہیں
کل تو آ نکھیں چرایا کر تے تھے 
دانت کیوں آ ج وہ دکھا تے ہیں
 


کل فقیروں میں ہم کو گنتے تھے 
اب رفیقوں میں ہم کو پا تے ہیں 


مال کھانے کی ہے یہ تیّاری 

غم جو جنتا کا آ ج کھاتے ہیں 


اپنا دن بھی ہے رات جیسا ہی 
رات کو بھی وہ دن بناتے ہیں

3 comments:

  1. اجلک کے سیاسی موسم کی نظم ہے

    ReplyDelete
  2. معذرت ۔ آجکل لکھنا تھا

    ReplyDelete
  3. نظم پر اظہارِ راءے کے لءے شکریہ محمّد اسداللہ

    ReplyDelete