Friday, January 16, 2009

فرعون پشت پر لئے لشکر ہے کیا کریں غزل



غزل

محمّد اسد اللہ

 

فرعون پشت پر لئے لشکر ہے کیا کریں 

بے معجزہ عصا ہے ،سمندر ہے کیا کریں 

ہاں !دستِ احتیاط میں خنجر ہیں کیا کریں 

دشمن ہماری ذات کے اندر ہے کیا کریں 

شیشے سا دل لئے ہوئے نکلے تو ہیں مگر 

ہر رہگزر کے ہا تھ میں پتّھر ہے کیا کریں 

اس سمت سے کسی طرح ہٹتی نہیں نظر 

وہ سب سے اس جہان میں ہٹ کر ہے کیا کریں 

قد آ وری کے سر ہے کڑی دھوپ کا قہر 
یہ آتشِ چنار مقدّر ہے کیا کریں

1 comment:

  1. پہلے اور آخری شعر میں دم ہے
    کوشش کرتے رہا کریں

    ReplyDelete