Monday, October 29, 2007

چچانرالے (chaca nirale)

Now some poems for children based on imaginary and funny characters. Have a look,

چچانرالے

چھتری تالے کولر والے
چاچا ہیں اک بڑے نرالے
کام سے ان کے ہے یہ ظاہر
اپنے فن میں ہیں یہ ماہر
ہر شے کی یہ کریں مرمّت
لوگوں کو پہنچائیں راحت
گرمی میں پنکھا بنوالو
کولر روٹھ گیا ہو لائو
چھتری سے گر ٹپکے پانی
ہوئی ہو ٹیڑھی کوئی کمانی
پھٹا ہوا ہو اس کا کپڑا
ٹوٹ گیا ہو کوئی پرزہ
ٹارچ میں ، اسٹو میں ،کولر میں
کوئی خرابی ہو مکسر میں
ہر گڑبڑ پر نظریں گہری
غضب کے ہیں یہ کاریگر بھی
چپکے سے برسات گئی تو
چھتری اس کے ساتھ گئی لو
جب جب دھندہ پڑا ہے مندہ
چاچا نے تب بدلا دھندہ
چابی گم ہو جائے جب بھی
چاچاجی کو ڈھونڈیں سب ہی
بن تالے کی چابی لائو
ہر تالے کی چابی پائو
ساری چیزیں ان سے بولیں
اپنے دل کا دکھڑا رولیں
ہرشے کا یہ کریں علاج
اس پیشے میں ان کا راج
چھتری تالے کولر والے
چاچا ہیں اک بڑے نرالے


No comments:

Post a Comment