Saturday, March 12, 2011

Baat Ase Bani ..... Kahani Urdu بات ایسے بنی

بات ایسے بنی
کہانی

llllllllllllllllllllllllllllllllllllllllllllllllllllllllllllllllllll

ایک غریب بڑھیا ایک دن بادشاہ سے ملنے گئی۔ جب وہ محل کے دروازے پر پہنچی تو دربان نے اسے روکا اور پوچھا تم بادشاہ سے کیوں ملنا چاہتی ہو۔

میں بہت غریب ہوں میرے گھر کھانے کے لئے کچھ نہیں ہے۔ یہ فریا د لے کر میں بادشاہ کے پاس آئی ہو ں ۔ بڑھیا نے کہا۔
دربان نے کہا’’بادشاہ سلامت آج بہت غصے میں ہیں ۔ تمہاری بات نہ سنیں گے نہ اس پر دھیان دیں گے جاؤ کسی اور دن آنا۔‘‘بڑھیا نے کہا ’’نہیں میں بہت پریشاں ہوں۔‘‘


دربان نے کہا اچھا ایسا کرو کوئی ایسی بات بتاؤ جسے سن کر بادشاہ حیران ہوجائے اور تمہاری بات سننے کے لئے تمہں بلائے۔’’ٹھیک ہے‘‘بڑھیا نے کہا ’’بادشاہ سلامت سے کہو کہ ایک بڑھیا آئی ہے اور یہ کہہ رہی ہے کہ اس کے گھر میں چوہے نہیں ہیں۔‘‘


دربان نے اس بڑھیا کا پیغام بادشاہ تک پہنچادیا۔ بادشاہ نے فوراً اس بڑھیا کو دربار میں حاضر ہونے کا حکم دیا اور وہ اس کے سامنے پہنچی تو بادشاہ نے کہا۔میں تمہاری بات سمجھ گیا ۔ تمہارے گھر میں چوہے نہیں ہیں ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ تمہاری گھر میں کھانے کی کوئی چیز نہیں ہے ۔ جس کے لئے چوہے گھر میں آئیں۔



اس کے بعد بادشاہ نے اس عقلمند بڑھیا کو انعام سے نوازا اور حکم دیا کہ اسکے گذر بسر کا پورا انتظام کیا جائے۔


1 comment:

  1. يہ اُس زمانے کی بات ہے جہ لوگ سکول يا يونيورسٹی نہيں جاتے تھے اور نہ ہی ذرائع ابلاغ ہوتے تھے ۔ اسلئے اُنہيں عقل استعمال کرنا پڑتی تھی اور عقل استعمال کرنے سے ہی بڑھتی ہے

    ReplyDelete