Sunday, September 18, 2011

yeh gulistan hamara..قومی گیتو ں کا مقابلہ

















مولانا ابوالکلام آزاد ہا ئی اسکول و جو نیئر کالج ،ناگپورمیں
قومی گیتو ں کا مقابلہ



ناگپور :اردو کے مشہور شاعروں کے قومی گیت طلباء نے

اپنی مترنم آ وازمیں پیش کئے ،میں تمام طلبا وطالبات کو مشورہ دوں گا کہ وہ دوسرے شاعروں کی تخلیقات کا مطالعہ کر نے کے ساتھ ہی خود بھی ایسی نظمیں لکھیں اور اپنے وطن کے بارے میں اپنے خیالات اور حب الوطنی کے جذبات کا اظہار کریں، اس سے بھی زیادہ اہم یہ ہے کہ اپنے ملک کی ترقّی اور سربلندی کے لئے ہم محنت کریں قر بانیاں دیں ۔"ان خیالات کا اظہار مراٹھی کے مشہور ناقد ،مصنف ، اور شاعر یشونت منوہر نے ایم۔ اے۔کے۔ آزاد ہائی اسکول و جونئر کالج ،گاندھی باغ میں منعقدہ قومی گیتوں کے سالانہ مقابلے ۔۔۔"یہ گلستان ہمارا" میں کیا۔ اس تقریب کی صدارت کے فرائض اسی اسکول و کالج کے پرنسپل جناب اسدا للہ خاں انجام دے رہے تھے ۔طلباء و طالبات کے ذریعے تلاوتَ کلامِ ربّانی ،حمد اور نعت کے سے جلسہ کاآ غاز ہوا ۔ ڈاکٹر اسعد حیات نے اس مقابلے کے جج جناب وکیل نجیب،ڈاکٹر شائستہ جبیں اور سمیر کبیر کا تعارف پیش کیا او پروگرام کے کنوینر معروف ڈراما نگار جناب ضیا اللہ لو دھی نے اس مقابلے کے اصول و ضوابط بیان کئے جس میں ناگپور و کامٹی کی اسکولوں او ر جو نئر کالجوں کے طلباء و طالبات نے گروپ کی شکل میں اردو کی مقبول قومی منظومات پیش کر کے آ زاد کلچرل ہال میں کثیر تعداد میں موجود طلباء او ر اساتذہ کو اپنی مترنم آ واز سے مسحور کردیا۔اس مقابلے کی نظامت محترمہ مقیم ا لنساء نے کی ۔تقریب کے دوسرے مرحلے، جلسہٗ تقسیمِ انعامات میںماہنامہ قرطاس ،ناگپور کے مدیر ،محمّد امین الدین ،جدید شاعر شکیب غوثی اور بابا پٹیل صاحب بطور مہمانان خصوصی موجود تھے ۔

جناب انعام الرحیم اور جناب فیروز پٹھان نے مہمانوں کو متعارف کر وایا۔ اس تقریب کی نظامت کے فرائض معروف ادیب ڈاکٹر محمّد اسدا للہ نے انجام دئے اور غرض و غایت بیان کر تے ہو ئے کہا کہ ہمارے طلبا میںحب الوطنی کے جذبات پید کرنے کے لئے قومی یکجہتی پر مبنی ہمارے ادبی وشعری سرمائے سے انھیں واقف کروانا وقت کی ایک اہم ضروت ہے ۔موسیقی کے ماہر استاد بابا پٹیل صاحب نے پیش کی گئی قومی منظومات کا فنّی اعتبار سے تجزیہ کیا اور اسکول کے سپر وائزر جناب انور خان نے طلباء کو مفید مشوروں سے نوازا۔قومی گیتوں کے مقابلے میں شامل دس اسکولوں میں سے حجانی خدیجہ بائی اسکول کامٹی کو اوّل نیشنل ہا ئی اسکول کو دوّم اور مولانا ابوالکلام آ زاد ہا ئی اسکول کو تیسرے انعام کا مستحق قرار دیا گیا۔


صدرِ جلسہ جناب اسداللہ خان نے اردو اداروں سے اپیل کی کہ وہ طلباء کی ہمہ جہت ترقّی کے لئے منعقد کئے جا نے والے مقابلوں میں تعاون کریں ۔ رسمِ شکریہ جناب اشرف علی نے انجام دی ۔اس تقریب کو کامیابی سے ہمکنار کر نے کے لئے جناب ضیا اللہ خان لودھی ، ڈاکٹر اسدا للہ، محترمہ عفیفہ وکیل ،تسنیم انیس اور رفعت انصاری نے بھر پور کو ششیں کیں ۔

2 comments:

  1. سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا
    ہم بھیڑیں اسکی اور مودی قصاب ہمارا

    ReplyDelete
  2. ہماری پیاری زباں اردو
    ہمارے نغموں کی جاں اردو
    حسین دلکش جوان اردو
    ہماری پیاری زباں اردو

    ReplyDelete