محترم ناظرین السّلام علیکم
آج ہم اپنے بلاگ ۔ بزمِ اردو پر پہلی مرتبہ ایک
e-book
ای بک پیش کر رہے ہیں ۔
وسط ہند کے شہرناگپور سے قریب واقع کامٹی کے متوطّن ڈاکٹر جاوید احمد کی تصنیف ماحولیات اور انسان اردو میں ماحولیات سے متعلق ایک اہم کتاب ہے جو گزشتہ برس منظرِ عام پر آئی ہے ۔
ڈاکٹر جاوید احمد ،قدوائی ہا ئی اسکول و جو نیئر کالج، چندر پور سے پرنسپل پر خدمات انجام دینے کے بعد سبکدوش ہوئے ہیں ۔ ان کے سائنسی موضوعات پر مبنی مضامین اور بچوں کے لئے لکھی گئی کہانیاں اور تراجم اردو کے مقتدر رسائل میں خراجِ تحسین حاصل کر چکے ہیں ۔ ہم موصوف کے شکر گزار ہیں کہ انھوں نے اپنی اس گراں قدر تصنیف کے بزمِ اردو پر پیش کر نے کی اجازت دی ۔
ڈاکٹر جاوید صاحب سے اس پتہ پر رابطہ قاءم کیا جا سکتا ہے '
parvez77@rediffmail.com
سائنس اور ماحولیات سے متعلق اردو میںمضامین اور کتابوں کی کمی عرصۂ دراز سے محسوس کی جاتی رہی ہے ۔اس لئے امّید ہے یہ کتاب۔، ماحولیات اور انسان، خاص طور پر تعلیمی اداروں، طلبا اور اساتذہ اور عام قارئین کے لئے بھی کار آمدو مفید ثابت ہو گی۔
ہمیں امّید ہے آپ ہماری اس پہلی پیشکش کا خیر مقدم کرکے مفید مشوروں سے نوازیں گے تاکہ مستقبل میں بھی ہم اس علاقے کی اہم مطبوعات کے وسیلے سے آپ سے رشتۂ خلوص استوار کرسکیں ۔

آپ کی نیک خواہشات اور مشوروں کا منتظر ۔
محمّد اسد اللہ
محمّد اسد اللہ
جزاک اللہ خیر۔
ReplyDeleteبہت خوب اسد اللہ صاحب۔
ReplyDeleteشاید آپ کو معلوم ہو کہ منظر نامہ پر ہم نے ایک مہم شروع کی ہوئی ہے، جس کا نام "مہم برائے ایک بلاگر، ایک کتاب" ہے۔ کوئی بھی بلاگر اس مہم میں حصہ لے سکتا ہے۔ کیا آپ چاہیں گے کہ آپ کی یہ کتاب بھی ہم اس لسٹ میں شامل کر لیں؟ ہم صرف لسٹ ہی اپڈیٹ کریں گے اور آپ کے بلاگ کا لنک دیں گے۔
مزید تفصیل آپ منظر نامہ پر اس ربط پر دیکھ سکتے ہیں۔
http://www.manzarnamah.com/muhim-eik-blogger-eik-kitab/
شکریہ
بخمت ماوریٰ
ReplyDeleteتبصرہ اور حوصلہ افزاءی کے لٔے شکریہ
محمّد اسد اللہ
بخمت ,
ایک بلاگ ایک کتاب ۔رابطہ کے لءے شکریہ آپ اس کتاب کو اپنی لسٹ میں شامل کر کے ، ہمارے بلاگ کو لنک کر سکتے ہی
محمّ اسد اللہ
بہت خوب ۔ جزاک اللہ خیرٌ
ReplyDeleteبہت خوب
ReplyDeleteبہت نیک کام کیا آپ نے اسد اللہ صاحب، جزاک اللہ خیر
ReplyDeleteجزاكم اللہ خيرا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ReplyDelete