غزل
کیوں بگولوں کی جستجو کیجئے
دل کہاں تک لہو لہو کیجئے
مٹ سکے کچھ نہ کچھ نظر آ ئے
لاکھ اب آ ئینے پہ ہُو کیجئے 1
کھا گئی دھوپ ہم نوا سارے
اپنے سائے سے گفتگو کیجئے
دیکھئے وقت کس طرح گزرا
خود کو شیشے کے رو برو کیجئے
آ رزو ہی تو زندگی ہے یہاں
زندگی ہے تو آرزو کیجئے
1 حوالہ ؛
مٹ جا ٔیں ایک آن میں کثرت نما ٔیاں
ہم آ ٔینے کے سامنے جب آ کے ہو کریں
میردرد
بہت اچھے :)
ReplyDeletevery nice.. www.qaisnama.blogspot.com has nice ghazals and azad nazams..
ReplyDeletehttp://qaisnama.blogspot.com/
ReplyDelete